سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بات بات پر جھوٹ بولنا مسلم لیگ (ن) والوں کی عادت بن چکی ہےغیرقانونی دولت بنانے والوں کا کڑا احتساب وقت کا تقاضا ہے: یوسف رضا گیلانی
لاہور (خبر نگار)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بات بات پر جھوٹ بولنا مسلم لیگ (ن) والوں کی عادت بن چکی ہے، غیر قانونی دولت بنانے والوںکا کڑا احتساب وقت کا تقاضا ہے۔ وہ مخدوم ہاﺅس لاہور میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی آرگنا ئزنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، شوکت بسرا، محمود حیات ٹوچی خان، نوازش علی پیرزادہ ، عبدالقادر شاہین اور خواجہ رضوان عالم بھی موجود تھے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت پانامہ لیکس پر کمیشن بنانے اور لوٹی گئی دولت کی تحقیقات کروانے کیلئے تیار نہیں، حکومت کی غیر سنجیدگی نے اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا۔ اپوزیشن متحد ہے۔ حکمرانوں کو احتساب کے نام سے بھی ڈر لگنے لگا ہے ان کیلئے بہتر یہی ہوگا وہ پانامہ لیکس کا حساب دیں۔ ملک میں پانامہ لیکس کی طرح کرپشن کے سینکڑوں میگا سیکنڈلز موجود ہیں۔ نیب جب تک ایک آزاد اور خودمختار ادارہ نہیں بنتا کسی لٹیرے کا احتساب نہیں ہوگا۔ معاشی ترقی و خوشحالی کے دعویداروں کی کرپشن، شوبازیاں عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتیں۔
یوسف گیلانی