• news

کراچی آپریشن کسی خاص جماعت‘ گروہ کیخلاف نہیں: ترجمان رینجرز

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے رہنما کا بیان حقائق کے منافی ہے۔ اپنے بیان میں سیاسی رہنما نے ڈی جی رینجرز کو مخاطب کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق بیان میں کراچی آپریشن کا ہدف ایک فرد یا سیاسی جماعت دینے کا تاثر دیا گیا‘ پاکستان رینجرز سندھ قانون کی بالادستی کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریشن کررہی ہے‘ آپریشن کسی خاص جماعت یا گروہ کیخلاف نہیں۔ آپریشن جرائم پیشہ افراد اور دہشت گرد عناصر کے خلاف کیا جا رہا ہے‘ کراچی آپریشن کا مقصد شہر میں دیرپا امن کا قیام ہے۔ گزشتہ روز وسیم اختر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ڈی جی رینجرز بڑے ہیں‘ کسی بات پر ناراض ہیں تو خدا کے واسطے ناراضی بھول جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن