• news

عمران ڈپریشن کا شکار، رائیونڈ میں حالات خراب ہوئے تو ذمہ دار ہوں گے: لیگی رہنما

لاہور، اسلام آباد (خبرنگار+ نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے عمران خان کی طرف سے 30 ستمبر کو رائیونڈ مارچ کا اعلان کرنے پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران ملک میں افراتفری پھیلانے میں ناکام ہوں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ پی ٹی آئی کی ڈوبتی کشتی بچانے کی ناکام کوشش ہے، رائیونڈ جلسے کے دن عمران خان کی سیاست آخری ہچکی لے گی، لاہور سے شروع ہونے والا سفر لاہور ہی میں ختم ہو جائیگا، زندہ دلان لاہور کو مسٹنڈے کہنے پر عمران خان لاہوریوں سے معافی مانگیں، مسلم لیگی کارکن پر افکار ہیں یہ جلسہ ماضی کی طرح میوزیکل نائٹ سے زیادہ کچھ نہیں ہوگا۔ طلال چوہدری اور دانیال عزیز نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے عمران کی نیندیں حرام کردی ہیں، عوام شریف فیملی کو اسلئے پسند کرتے ہیں کہ وہ ان کے خادم ہیں، عمران خان جہاں تماشا لگانے جاتے ہیں وہاں خود تماشا بن جاتے ہیں۔ عمران خان فتنہ فساد اور اپنی ہچکولے کھاتی سیاست بچانے کےلئے لاشیں چاہتے ہیں،ہم ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جلسہ جلوس بے شک کرے لیکن اشتعال انگیزی اور تشدد ہوا تو اسکی ذمہ دار پی ٹی آئی پر عائد ہوگی، عمران سے اپنی پارٹی سنبھالی نہیں جاتی اور وہ مسلم لیگ(ن) کو للکار رہے ہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ اخلاقیات کا درس دینے والے عمران کارکنوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں، احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ اور تشدد کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اس کا ذہنی توازن بگڑ چکا وہ ڈپریشن کا شکار ہیں انہیں علاج ضرورت ہے۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہمارے گھروں پر حملہ ہو گا تو خاموش نہیں رہیں گے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ رائیونڈ میں حالات خراب ہوئے تو عمران ذمہ دار ہوں گے۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو محاذ آرائی کی نہیں دہشت گردی کے خلاف صف آرائی کی ضرورت ہے، عمران کی بے صبری بلاجواز ہے۔ صوبائی وزےر قانون رانا ثنا نے کہا ہے کہ تحر ےک انصاف خود ہی اپنی سےاسی موت مر رہی ہے‘ تحرےک انصاف پر امن رائے ونڈ مارچ کرےں انکو مکمل سکیورٹی دی جائیگی مگر امن وامان خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔رانا ثنا نے کہا ہے مولوی بھاگ گیا اور عمران آئندہ انتخابات تک ہلکی پھلکی موسیقی جاری رکھیں گے،2018ءکے بعد عمران خان اصغر خان بن جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے تحر ےک انصاف کے 30 ستمبر کے رائے ونڈ مارچ کے معاملے پر اہم اجلاس آج طلب کر لےا‘ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سےکورٹی معاملات ‘رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے انٹےلی جنس کی اب تک کی معلومات کا جائزہ لےنے اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت وزےر قانون رانا ثناءاللہ خان کر ےں گے ۔
لیگی رہنما

ای پیپر-دی نیشن