• news

پاکستان ریلویز مسافر ٹرینوں کے 17 مختلف ٹریکس کی اپ گریڈیشن کرے گی

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17 کے دوران پاکستان ریلویز مسافر ٹرینوں کے 17 مختلف ٹریکس کی اپ گریڈیشن کرے گی۔ ان ٹرینوں میں پاکستان ایکسپریس ، تیز گام، جعفر ، عوام اور خیبر ایکسپریس کے ٹریک شامل ہیں۔ وزارت ریلوے کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت کے موجودہ دور اقتدار کے دوران بائیس مختلف مسافر ٹرینوں کے ٹریک کی بحالی اور اپ گریڈیشن کا کام پہلے ہی مکمل کیا جاچکا ہے۔
اپ گریڈیشن

ای پیپر-دی نیشن