• news

پنجاب ہائی وے پٹرول نے 9 اشتہاریوں سمیت 21 ملزم گرفتار کرلئے

لاہور (نامہ نگا)پنجاب ہائی وے پٹرول نے9 اشتہاریوں سمیت اسلحہ اور منشیات کے21ملزم گرفتار کر لیے۔ملزموںمیںاجمل،غلام عباس، عبدالعلیم، عطااللہ، عنایت،ملازم،اجمل،رجب اور سیف شامل ہیں ۔دریں اثناءپنجاب ہائی وے پٹرول نے ناجائز اسلحہ کے7 ملزمان افتخار، اشتیاق، مختار، محمد حسین، بہاول حسین، عطاءاللہ اور محمد رفیق کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے2 را ئفل، 4 پسٹل،45 گولیاں برآمدکیں جبکہ شراب کے5 ملزمان غلام عباس، علی رضا، فیصل بیگ، محمد آصف اور شوکت کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 150لیٹر شراب برآمد کرلی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن