• news

الزائمر کا آغاز چار علامات سے ظاہر ہوتا ہے :ماہرین

نیویارک (آن لائن) امریکی ماہرین کا کہنا ہے الزائمر بیماری کے آغاز کی چار علامات ہوتی ہیں،پہلی علامت غیر ضروری طورپر بڑھی ہوئی خود اعتمادی، دوسری علامت الفاظ کی ادائیگی میں مشکل اور غیر مناسب الفاظ کا انتخاب، تیسری علامت لکھتے ہوئے الفاظ کے ہجے بھول جانا اور آخری علامت تحریر کو پڑھتے ہوئے سمجھنے میں مشکل ہوتی ہے۔جنہیں عام طور پر نظر انداز کر دیا جاتا ہے، اگر ان پر نظر رکھی جائے تو الزائمر کی شروعات میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ شکاگو کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے محققوں کے مطابق اس دماغی بیماری کی علامات کو عام طور پر ڈاکٹر بھی سمجھ نہیں پاتے۔ ان کا کہنا ہے الزائمر کے مریض میں پہلی علامت غیر ضروری طور پر بڑھی ہوئی خود اعتمادی ہوتی ہے۔ دوسری علامت الفاظ کی ادائیگی میں مشکل اور غیر مناسب الفاظ کا انتخاب ہوتا ہے۔ تیسری علامت لکھتے ہوئے الفاظ کے ہجے بھول جانا اور آخری علامت کسی تحریر کو پڑھتے ہوئے اور سمجھنے میں مشکل ہوتی ہے۔
الزائمر

ای پیپر-دی نیشن