• news

نندی پور: چوری کے الزام میں سکیورٹی گارڈ گرفتار، 4 رجسٹر اور اہم ریکارڈ برآمد

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نندی پور پاور سٹیشن میں ریکارڈ ضائع و چوری کے الزام میں پولیس نے ایک ملزم سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا اور ملزم سکیورٹی گارڈ بلقیاس خان سے چار اہم پھٹے رجسٹر اور اہم ریکارڈ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی طرف سے انکوائری رپورٹ پیر کو وفاقی حکومت کو پیش کردی گئی، کمیٹی نے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کر کے آئل گھپلوں کی تصدیق کرتے ہوئے مزید بے ضابطگیوں کی نشاندہی کیلئے اعلی سطحی انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی سفارش کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نندی پور پاور سٹیشن میں آئل کی خریداری سمیت اہم فائلوں پر مشتمل ریکارڈ پھاڑنے کے واقعہ کی انکوائری رپورٹ اتوار کو مکمل کرلی گئی تھی جسے گزشتہ روز وفاقی حکومت کو پیش کردیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں نشاندہی کی گئی ہے کہ قبضے میں لئے گئے ریکارڈ کے مطا بق آئیل ٹینکر نمبرٹی یو اے 552 کی جعلی انٹری ڈالی گئی ہے، بشارت علی سکیورٹی گارڈ ،محمد رفیق اسسٹنٹ کیمسٹ اور آپریٹر خا لد محمو د نے انوائس پر اپنے دستخط بوگس قرار دیدئیے ہیں، سٹور کیپر عمر فا روق نے اپنے دستخط اصلی ہو نے کی تصدیق کی ہے۔ انکوائری کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اس نمبر کا آئیل ٹینکر پا ور اسٹیشن کی حدود میں آیا ہی نہیں، ریکا رڈ میں ٹمپرنگ کر کے اس آئیل ٹینکر کا ریکا رڈ درج کیا گیا ہے۔ دریں اثناء نندی پو ر پا ور اسٹیشن میں آئیل کر پشن اور ریکا رڈ پھا ڑے جا نے کے مقدمہ میں وزیراعظم ،وزیر اعلی ،وفا قی وزیر سمیت دیگر افسران کو مقدمہ میں نا مزد کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں منظور قادر بھنڈر نے رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نندی پور پاور پلانٹ میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر نے بھی آئل کرپشن کا اعتراف کیا ہے نندی پور پاور پلانٹ کے عملے نے ساز باز کر کے ریکارڈ پھاڑ کر شواہد مٹانے کی کوشش کی ہے جس کا مقدمہ تھانہ اروپ میں درج ہے اس مقدمہ میں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ،وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ،وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سمیت دیگر ذمہ داران کو نامزد کیا جائے جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج جمشید مبارک نے 3 اکتوبر کو سی پی او گوجرانوالہ، ایس ایچ او اروپ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن