• news

کراچی: بلدیہ فیکٹری مالکان کو بے گناہ قرار دینے کی رپورٹ مسترد

کراچی (وقائع نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے بلدیہ فیکٹری مالکان کو بیگناہ قرار دینے کی رپورٹ مسترد کر دی۔ عدالت نے مالکان اور منیجر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید 9 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ مالکان پر فیکٹری کے دروازے دانستہ طور پر بند کرنے کا الزام ہے۔ سانحے میں دوسو انسٹھ افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے مالکان کو کیسے بیگناہ قرار دیا جا سکتا ہے؟ عدالت نے فیکٹری مالک عزیز بھائلہ، ارشد بھائلہ، شاہد بھائلہ اور منیجر محمد منصور کو پیش ہونے کا حکم دیدیا جبکہ مزید نو ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ملزموں میں شاہ رخ، زبیر چریا، علی حسن قادری، عمر حسن اور اقبال ادیب شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن