• news

تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ میں شرکت کا فیصلہ پارٹی قیادت کریگی: یوسف رضا گیلانی

لاہور (خبر نگار) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ پارٹی قیادت کریگی۔ پانامہ لیکس ایک ہم مسئلہ ہے اس کو سنجیدہ لیا جانا چاہیے اور اسکی تحقیقات پوری قوم کا مطالبہ ہے‘ یہ بات انہوں نے سابق گورنر پنجاب سید احمد محمود، چودھری شوکت محمود بسرائ، محمود حیات ٹوچی خاں، عبدالقادر شاہین اور خواجہ رضوان عالم کے ہمراہ مخدوم ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کے خلاف احتجاج تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے تاہم پیپلز پارٹی کے رائے ونڈ مارچ میں شریک ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی لیکن اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ پانامہ لیکس کو شفاف اور جلد تحقیقات کروائی جائے اور جن لوگوں کے پانامہ لیکس میں نام آئے ہیں ان سے حساب لیاجانا چاہیے۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا اب ہمیں امریکہ سے ڈو مور کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں اب یوتھ کو آگے لایا جائے گا تاہم پارٹی کو انکل اور ماموں سے چھڑانے کا کوئی پلان نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن