• news

رائے ونڈ مارچ سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، منچلوں کو اکٹھا کرکے تقریریں کرنے والے واپس آجائیں گے، سیاست اور کرکٹ کے میدان میں بہت فرق ہے۔ ضروری نہیں کہ ایک اچھا کھلاڑی ایک اچھا سیاستدان بھی ثابت ہو۔ دھرنوں کی سیاست سے ترقی روکنے والوں کو مایوسی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن