فلم ’’مالک‘‘ کی نمائش پر پابندی کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ کل فیصلہ سنائے گی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پاکستانی فلم ’’مالک‘‘ کی نمائش پر پابندی کیخلاف درخواست پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل 21 ستمبر کو سنایا جائیگا۔ عبداللہ ملک نے ’’مالک‘‘ کی نمائش پر پابندی کو چیلنج کیا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ وفاقی حکومت کے فلم پر پابندی کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے اور وفاقی حکومت نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے فلم پر پابندی کو کالعدم قرار دیدیاہے۔ پنجاب میں بھی فلم کی نمائش کی اجازت دی جائے۔