بادی النظر میں ڈی جی ماحولیات کی تعیناتی قواعد کے برعکس ہے: ہائیکورٹ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر جاوید اقبال کی تعیناتی کیخلاف درخواست میں پنجاب حکومت کے وکیل کو حتمی دلائل کیلئے آخری مہلت دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بادی النظر میں ڈی جی ماحولیات کی تعیناتی قواعد و ضوابط کے برعکس ہے۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے شہری زبیر نیازی کی درخواست پر سماعت کی، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق پنجاب ماحولیاتی ایجنسی کے ڈائریکٹرز میں سے کسی کو ڈی جی تعینات کیا جا سکتا ہے جبکہ یہ بھی لازم ہے ڈی جی کے عہدے کیلئے امیدوار کا تعینات پی ایم ایس سے ہو لیکن موجودہ ڈی جی جاوید اقبال نہ تو ایجنسی کے ڈائریکٹر تھے اور نہ ہی ان کا تعلق پی ایم ایس سے ہے۔ ڈی جی ماحولیات کی تعینات کالعدم کی جائے۔