رشید گوڈیل کو دل کا دورہ‘ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انجیوگرافی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) متحدہ قومی موومنٹ کے کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کو گزشتہ روز سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی کے سپتال برائے امراض قلب میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انکی انجیوگرافی کی گئی۔ انجیوگرافی میں دل کی شریان ہونے کے باعث ماہر معالجین برائے امراض قلب نے رشید گوڈیل کی انجیو پلاسٹی کا فیصلہ کیا ہے۔ رشید گوڈیل کے اہل خانہ نے عوام سے انکی صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست ہے۔