• news

گوجرانوالہ میں رائے ونڈ کے شرکاء پر انڈے اور ٹماٹر پھینکنے کیلئے فورس تشکیل

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) حمزہ یوتھ ونگ کے کارکنوں نے بھی رائیونڈ مارچ کے شرکاء پر انڈے اور ٹماٹر پھینکنے کیلئے فورس تشکیل دیدی۔ تفصیل کے مطابق حمزہ یوتھ ونگ کے کارکنوں نے رائیونڈ مارچ کے شرکاء کاگندے انڈوں اور ٹماٹروں سے استقبال کر نے کیلئے فورس تشکیل دیدی ہے، اس حوالے سے کارکنوں نے ریلی بھی نکالی اور رو عمران رو کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ 30 ستمبر کو شہر کی شاہراہوں پر کھڑے ہو کر رائیونڈ مارچ کے شرکاء کا گندے انڈوں اور ٹماٹروں سے استقبال کریں گے لیگی کارکنوں کا مزید کہنا تھا کہ وہ کسی کو بھی اپنے لیڈر میاں نواز شریف کے گھر کا گھیرائو کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن