• news
  • image

راہداری منصوبہ پر اعتراضات دور کئے جائیں

راہداری سے تمام صوبوں کو یکساں فوائد حاصل ہونگے: پلاننگ کمیشن‘ بھارتی تحفظات اہم نہیں راہداری منصوبہ مکمل کیا جائیگا: چین کا پاکستان کو پیغام‘ وفاق حکومت مغربی روٹ پر بددیانتی اور عملی کا شکار ہے: وزیر خزانہ خیبر پی کے۔
اقتصادی راہداری منصوبے کے قیام کے ساتھ ہی جہاں ایک طرف اس منصوبے کی بدولت ملک میں خوشحالی اور ترقی کا ایک نیا تصور سامنے آیا ہے۔ دوسری طرف اندرونی ملک اور بیرون ملک اس کے بہت سے مخالفین نے بھی اسے ناکام بنانے کا تہیہ کر لیا ہے۔ ظاہر ہے ہمارا دشمن پڑوسی کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزلیں طے کرے۔ مرکزی حکومت اور تمام صوبوں کے درمیان کئی بار سی پیک منصوبے کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوئے‘ اسکے باوجود صوبہ خیبر پی کے حکومت کی طرف سے اس منصوبے کی تعمیراتی سرگرمیوں پر طرح طرح کے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ خاص طور پر مغربی روٹ کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور کام کی رفتاراعتراض کیا جا رہا ہے۔ اب یہ وفاقی حکومت کا فرض ہے کہ وہ تمام صوبوں خاص طور پر خیبر پی کے خدشات دور کرے اور تمام صوبوں میں یکساں رفتار سے منصوبے پر کام کیا جائے۔ چین کی طرف سے بھارت تحفظات کے باوجود منصوبے کی تکمیل کا پیغام بھی ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے اس لیے اب ہمیں چاروں صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا تاکہ کسی اندرونی یا بیرونی دشمن کو اس میں رکاوٹ ڈالنے کا موقع نہ مل سکے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن