ذکی الرحمان لکھوی کی درخواست دوسرے بنچ کو مستقل کرنے کیلئے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دیا گیا
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی درخواست دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔ ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی نے دہشت گردی عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی جس کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔