• news

کاروباری ہفتہ کے پہلے روز تیزی انڈیکس بلند ترین سطح پر 41 ارب کی نئی سرمایہ کاری

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا،انڈیکس 51.04 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40414.72 پوائنٹس پر بند ہوا، سرمایہ میں41 ارب 19 کروڑ 85 لاکھ 47 ہزار 282 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 56 کروڑ 11 لاکھ 94 ہزار 254 روپے کی تیزی رونماء ہوئی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 462 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں 292 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 156 کے بھائو میں مندی اور 14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 81 کھرب 22 ارب 33 کروڑ 42 لاکھ 40 ہزار 507 روپے سے بڑھ کر 81 کھرب 63 ارب 53 کروڑ 27 لاکھ 87 ہزار 789 روپے ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن