ٹیکسٹائل سیکٹر کے غیر فعال قرضے 197 ارب روپے تک پہنچ گئے: سٹیٹ بینک
کراچی (صباح نیوز) بینکوں کے مجموعی 634.5 ارب روپے کے غیرفعال قرضوں میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے غیرفعال قرضوں کا حجم سب سے زیادہ ہے۔ ٹیکسٹائل سیکٹر نے جون 2016تک بینکوں سے مجموعی طور پر 748.8ارب روپے کے ایڈوانسز حاصل کیے ہیں جن میں سے 197ارب روپے کے قرضوں کی واپسی کا کم ہی امکان رہ گیا ۔بینکاری انڈسٹری کے بارے میں سٹیٹ بینک کی دوسری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق آٹو موبائل، ٹرانسپورٹ سیکٹر کو جاری کردہ 81.7ارب روپے کے قرضوں میں سے 12.3ارب روپے کے قرضے غیرفعال ہیں، سیمنٹ سیکٹر کے 62.4ارب روپے کے قرضوں میں سے 7ارب روپے، کیمکلز اینڈ فارما سیوٹیکلز سیکٹر کے 247.3ارب روپے کے قرضوں میں سے 14.7ارب روپے کے قرضوں کی ادائیگی رکی ہوئی ہے۔