ٹرین حادثہ کی حتمی رپورٹ 8 روز میں مکمل ہوگی، سخت کارروائی کرینگے: خواجہ سعد
لاہور (سٹاف رپورٹر) شجاع آباد ار شیر شاہ کے درمیان ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ وزارت ریلویز کو موصول ہو چکی ہے تاہم حتمی لاہور تفصیلی رپورٹ اگلے 08 روز میں مکمل ہو جائے گی جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں ٹرین حادثے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔