• news

بجٹ خسارہ، حکومت نے ایک ہفتہ میں سٹیٹ بنک سے 103 ارب روپے قرضہ لیا

لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے اپنا بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے سٹیٹ بینک سے ایک ہفتے کے دوران ایک سو ارب روپے سے زیادہ کا قرضہ لے لیا ۔سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت رواں مالی سال 2016-17میں یکم جولائی سے لیکر 2ستمبر تک سٹیٹ بینک سے 790 ارب 75 کروڑ روپے قرض لے چکی ہے۔عید سے قبل صرف ایک ہفتے میں ایک سو تین ارب چوون کروڑ روپے نیا قرض لیا گیا۔ گزشتہ مالی سال اس عرصے میں حکومت نے نیا قرض لینے کی بجائے سٹیٹ بینک کو 124 ارب روپے واپس کیے تھے، سٹیٹ بینک سے لیے گئے حکومتی قرضوں کا مجموعی حجم 22 کھرب 2 ارب روپے سے تجاوز کر گیاہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مالی سال کے اختتام پر سٹیٹ بینک سے حکومتی قرضوں کا مجموعی حجم 14 کھرب 11 ارب روپے تھا۔

ای پیپر-دی نیشن