تیسرا سارک انرجی ریگولیٹرز اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا‘ بھارت نے شرکت سے آگاہ نہیں کیا‘ افغانستان نے معذرت کر لی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تیسرا سارک انرجی ریگولیٹرز اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری کابینہ سارک انرجی ریگولیٹرز افتتاحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سارک کے 6 رکن ممالک اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پاکستان‘ بنگلہ دیش‘ بھوٹان‘ مالدیپ‘ سری لنکا‘ نیپال اجلاس میں شرکت کریں گے۔ افغانستان نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی جبکہ بھارت نے اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے آگاہ نہیں کیا۔