• news

سندھ ہائیکورٹ کا ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر ملزموں کی درخواست ضمانت سننے سے انکار

کراچی (اے این این) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ نے ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواست سننے سے انکارکردیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس احمدعلی شیخ نے ڈاکٹر عاصم، انیس قائم خانی، قادر پٹیل اور رئوف صدیقی کی درخواست ضمانت سننے سے انکار کردیا۔عدالت نے کیس کی سماعت دوسرے بینچ میں منتقل کرتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست ضمانت آج ہی کسی اور بینچ میں لگائی جائے۔ انیس قائم خانی، قادر پٹیل اور رئوف صدیقی کی درخواست ضمانت بھی دوسرا بنچ سنے گا۔

ای پیپر-دی نیشن