اقوام متحدہ کے اعلامیے میں پناہ گزینوں کے بارے میں کسی نئے عزم کا ذکر نہیں: ملالہ یوسفزئی
نیویارک (صباح نیوز) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے اقوام متحدہ کے اعلامیے میں پناہ گزینوں کے بارے میں کسی نئے عزم کا ذکر نہیں۔ ملالہ یوسفزئی نے بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے کہ یہ کانفرنس پناہ گزینوں خصوصاً بچوں کیلئے کسی ٹھوس پیش رفت کا باعث بنے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس بات سے فریب ملت کھایئے کہ جو آج ہم نے اقوام متحدہ میں سنا‘ اس پر توجہ دیں جوہم نے نہیں سنا۔ ملالہ کا کہنا تھا کہ پناہ گزین بچے زیادہ کی امید لگائے بیٹھے تھے۔ وہ زیادہ کے حقدار ہیں۔