پاکستانی بارڈر پوائنٹس بھارت کا ٹارگٹ ہوسکتے ہیں:سکیورٹی حکام
لاہور (جواد آر اعوان+ دی نیشن رپورٹ) ایم سکس آئی سروسز کے پاس کافی اطلاع ہے کہ بارڈر پوائنٹس ممکنہ طور پر بھارتی فورسز کی محدود جنگ کا ٹارگٹ یا سرجیکل حملوں کا منصوبہ ہو سکتے ہیں۔ سکس آئی حکام کا کہنا ہے شاید لائن آف کنٹرول، پنجاب ورکنگ بائونڈری ٹارگٹ پر ہو سکتے ہیں جب کہ سندھ سے متصل راجھستان سیکٹر میں امکانات کم ہیں، ایسے وقت میں سکیورٹی ایجنسیوں کے حکام پاکستانی علاقے اندر بھارتی مہم کے امکانات کم دیکھ رہے ہیں۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے اس بات کا قوی امکان ہے بھارت براہ راست حملہ کرنے کے بجائے پاکستان کو نئی پراکسی جنگوں میں الجھائے گا۔ افغان سرزمین سے بھارت بلوچستان خیبرپی کے، کراچی اور گلگت بلتستان میں آگ بھڑکانے کی کوشش کر سکتا ہے۔ قومی سلامتی کو کسی بھی خطرے کے پیش نظر دفاعی فورسز الرٹ ہیں اور دشمن کی معمولی اور غیر معمولی حرکات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔