• news

برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل ہے تو بھارت کیوں جائوں: حربیار

لندن (بی بی سی) حربیار مری کا کہنا ہے کہ وہ بلوچ جن کی زندگی کو خطرہ ہے انہیں کسی بھی ملک میں اگر پناہ ملتی ہے تو لینی چاہیے لیکن اگر بلوچ غیر ضروری طور پر انڈیا میں سیاسی پناہ لیں تو اس کے اثرات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ آزادی کے لیے انڈیا سے کبھی مدد نہیں مانگیں گے۔ بی بی سی کے ساتھ خصوصی گفتگو میں حربیار مری کا کہنا تھا کہ بلوچوں کے غیر ضروری طور پر بھارت میں سیاسی پناہ لینے کا فائدہ جہادی گروپ اٹھا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے ان بلوچوں کے لیے آواز اٹھانی چاہیے جو مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ لندن میں مقیم جلا وطن قوم پرست رہنما کا کہنا تھا کہا کہ فی الحال نہ تو ان کا انڈیا میں سیاسی پناہ لینے کا اردارہ ہے اور نہ ہی انہوں نے اس بارے میں کوئی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں برطانیہ میں سیاسی پناہ ملی ہوئی ہے تو وہ بھارت کیوں جائیں؟ ان کا کہنا تھا کہ اگر مسقبل میں برطانیہ میں حالات مشکل ہوئے تو وہ پھر ساتھیوں کے مشورے سے ہی فیصلہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن