تحریک انصاف کا خواتین ونگ بھی باغی ہوگیا، تحلیل کا فیصلہ ماننے سے انکار
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان کو ایک اور بغاوت کا سامناہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق یوتھ ونگ کے بعد خواتین ونگ بھی باغی ہوگیا۔ تحلیل کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا اور اعلان کیا کہ جہانگیر ترین کا نوٹیفکیشن نہیں مانتے۔ خواتین ونگ نے متفقہ قرارداد پاس کردی۔ قرارداد کی کاپی عمران خان اور دیگر مرکزی قیادت کو ارسال کردی جس میں کہا گیا ہے کہ ونگ کو تحلیل کرنا خواتین کی قربانیوں کو ضائع کرنے کے مترادف ہے۔