• news

قلات سے 2 افراد کی نعشیں برآمد، میلہ میں جوڑے کو گلے کاٹ کر قتل کردیا گیا

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے ضلع قلات میں لاپتہ افراد کی نعشوں کی برآمد گی کا سلسلہ جاری رہا گزشتہ روز یونین کونسل دشت گوران کے علاقے پارود سے مزید د و افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ قلات لیویز زرائع کے مطابق گزشتہ روز پارود کے علاقے سمسوکی سے دو انتہائی خستہ حالت میں نعشیں برآمد کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں بیلہ میں تیز دھار آلے سے دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، دو ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو تیز دھار آلے سے بیدردی سے گلہ کاٹ کر قتل کر دیا گیا، پولیس نے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا، مقتولین کا تعلق سبی سے بتی جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن