• news

اقتصادی راہداری کا مغربی روٹ وقت سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا فضل الرحمن کو این ایچ اے حکام کی بریفنگ

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) حکام نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ایک تازہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہدری کا مغرب روٹ اپنے وقت سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔ روٹ کی تعمیر سے ڈیرہ اسماعیل خان اور اسلام آباد تک کے سفرکا وقت بھی کم ہوکراڑھائی گھنٹے رہ جائے گا اس روٹ کے تحت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان بشمول عبدالخیل میں دو انٹرچینجز بھی بنیں گے اور یہ پنجاب اورخیبرپی کے کے سنگم پر تعمیر ہونگے ۔خیبرپی کے سے بلوچستان مغربی روٹ کی تعمیر بھی رواں ماہ شروع ہونے کا ا مکان ہے ۔یہ 181کلومیٹر کے یارک ٹو مغل کوٹ سیکشن پر مشتمل ہوگا مولانا فضل الرحمن کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے لکی مروت اور کرک کو پاک چین اقتصادی راہدری تک رسائی دینے کی تجویز دے دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن