پاکستان افغان ٹرانسپورٹرز کے طورخم بارڈر پر ایف سی حکام سے مذاکرات، پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی دیدی
خیبر ایجنسی (نوائے وقت رپورٹ) پاک افغان ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی دیدی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاک افغان ٹرانسپورٹرز کے طورخم بارڈر پر ایف سی حکام سے مذاکرات ہوئے جس میں پاسپورٹ ویزا کے بغیر افغانستان آمدورفت کا مطالبہ کیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے افغانستان سے آنے والے ٹرانسپورٹرز پر پاسپورٹ ویزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔