مسافروں کو سہولیات کی عدم فراہمی کا سوموٹو کیس ،فریقین کی غیر حاضری پر عدالت برہم آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں ائر پورٹس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کو کم ریفنڈ اورسہولیات کی عدم فراہمی سے متعلق سوموٹو کیس کی سماعت ہوئی، فریقین کی عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی ، عدالت نے اٹارنی جنرل ، سی اے اے کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کردی ہے،جسٹس میاں ثاقب نثار نے قرار دکہ آئندہ سماعت التواء کا کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا فریق ہر صورت عدالت میں کیس کی پیروی کے لئے حاضر ہوں۔