• news

سندھ میں سی پیک کے 118 منصوبوں پر چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے 2616 پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں تعینات

کراچی(صباح نیوز)سندھ حکومت نے چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے سندھ میں سی پیک کے 118 منصوبوں پر 2616 پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا۔ اسکے علاوہ شہر قائد میں 66 پراجیکٹس پر چینی شہری کام کررہے ہیں جن کی سکیورٹی پر 824 پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ حیدرآباد میں 27 منصوبے ہیں جن پر سکیورٹی کیلئے 1070 سے زائد پولیس اہلکار جبکہ سکھر میں 10 پروجیکٹس پر پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن