پشاور: خیبر پی کے اسمبلی کے باہر اساتذہ کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت چلنے والے سکولوں کے اساتذہ نے گزشتہ روز اپنے مطالبات کے حق میں خیبر پی کے اسمبلی کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کیا جائے اور بند تنخواہیں جاری کی جائیں۔