• news

میری تقریر پر عمل ہو جائے تو معاملات بہتر ہو سکتے ہیں، مصروفیت کے باعث ٹائی اور شرٹ خریدنے کا بھی موقع نہیں ملا: وزیراعظم

نیو یارک (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری تقریر پر عمل ہو جائے تو معاملات بہتر ہو سکتے ہیں، وزیراعظم انتہائی خوش گوار موڈ میں تھے، انہوں نے کہا کہ نیو یارک کا موسم بہت خوشگوار ہے مگر میں تو صبح پانچ بجے سے رات گئے تک اتنا مصروف ہوں کہ شرٹ اور ٹائی خریدنے کا موقع تک بھی نہیں ملا۔ وزیر اعظم نے خوشگوار موڈ میں نیو یارک میں مقیم پاکستانی صحافی کو وطن واپس آنے کی دعوت دی اور کہا کہ اب آپ واپس آجائیں جس پر اس صحافی نے کہا کہ آپ سے یہاں پر ملاقات مشکل ہے تو وہاں پر کیسے ہو گی۔ ایک اور صحافی نے وزیر اعظم سے سوال کیا صبح ناشتے میں کیا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بوفے ہوگا جو مرضی کھا لینا۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کی کوریج پر تعریف کی اور کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے حوالے سے پاکستانی میڈیا بڑا فوکس کر رہا ہے ۔ انہوں نے میڈیا کی اس کاوش کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن