• news

’’دوستی 2016‘‘ مشقیں پروگرام کے مطابق ہونگی روس نے بھارت کا مطالبہ دوسری بار مسترد کردیا

ماسکو(آن لائن) روس نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ24 ستمبر سے شروع ہونے والی مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ کرنے کا مطالبہ دوسری بار مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کی افواج کی مشترکہ مشقیں ’’دوستی2016‘‘ طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوں گی۔ سفارتی اور عسکری ذرائع کے مطابق جنوبی ملٹری ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے 200 روسی فوجیوں کا دستہ 24ستمبر سے 7اکتوبر تک جاری رہنے والی پاکستان اور روس کی پہلی فوجی مشقوں میں شرکت کے لئے 23ستمبر کو پاکستان پہنچے گا۔ مشترکہ فوجی مشقیں ’’دوستی 2016‘‘ طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوں گی، ماسکو نے نئی دہلی کو مطلع کر دیا ہے کہ مشقوں کو منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔ ایک سینئر روسی سفارت کار کا کہنا ہے کہ مشترکہ فوجی مشقوں سے بھارت کو فکر مند نہیں ہونا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن