• news

پاکستان نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کیخلاف کچھ نہیں کیا: افغان نائب صدر

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے نائب صدر محمد سرور دانش نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21ویں صدی میں دنیا کو دہشگردی، ماحولیاتی تبدیلی جیسے خطرات درپیش ہیں۔ نیشنل یونٹی گورنمنٹ کی حکمرانی میں افغانستان نے کئی فوائد حاصل کئے۔ افغان حکومت انسانی اور خواتین کے حقوق میں بہتری لائی ہے۔ تمام مسائل پر عالمی برادری کے ساتھ اشتراک اور تعاون جاری ہے۔ افغانستان پر جنگ مسلط کی جا رہی ہے، شدت پسند گروپ قوم کیلئے خطرہ ہیں۔ افغانستان میں 10 انتہا پسند گروپ سرگرم ہیں۔ خطے میں دہشتگردی اور منشیات کے مسائل سے مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے۔ انسانیت کی حفاظت کیلئے دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ اقوام متحدہ مہاجرین کے مسائل حل کروانے کیلئے کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ مہاجرین کے میزبان ممالک سے بہتر سلوک کی یقین دہانی کروائے۔ افغان نائب صدر نے مزید کہا کہ افغانستان کے اندر حملے پاکستان سے ہورہے ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا۔ ہم سب سے سوال کرتے ہیں کہ القاعدہ اور طالبان کے ماضی کے لیڈر کہاں رہتے تھے اور کہاں مارے گئے اور ایک مکمل جنگ کے دوران کہاں دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن