نیو یارک: سرتاج عزیز کی بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے غیر رسمی ملاقات، ہاتھ ملایا‘پاکستانی مشیر کے سامنے نہیں آنا چاہتی: سشما سوراج
نیویارک (آئی این پی)سارک وزرائے خارجہ کے رسمی اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی بھارت کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ایم جے اکبر کے ساتھ غیر رسمی ملاقات ہوئی ۔ سرتاج عزیز سے ایم جے اکبر نے ہاتھ ملایا ۔ سرتاج عزیز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ اجلاس صرف سارک سے متعلق تھا اس میں کشمیر پر کسی قسم کی بات چیت نہیں کی گئی ۔دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے نیو یارک میں ہونے کے باوجود سارک وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔ ذرائع کے مطابق سشما سوراج نے کہا ہے کہ میں سرتاج عزیز کے سامنے نہیں آنا چاہتی ۔