• news

آرمی چیف سے اسحاق ڈارکی ملاقات، بارڈر مینجمنٹ سے متعلق مالی امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی، ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق مالی امور زیر بحث آئے۔ ملاقات میں 29 سول آرمڈ فورسز ونگز کے قیام پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں سب سے اہم موضوع پاک افغان بارڈر تھا۔

ای پیپر-دی نیشن