ملک میں بین الاقوامی ہاکی کا بحال ہونا خوش آئند ہے : عرفان الحسن بھٹی
لاہور (نمائندہ سپورٹس) بھلیر ہاکی کلب ننکانہ کے صدر عرفان الحسن بھٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں بین الاقوامی ہاکی کا بحال ہونا خوش آئند ہے اومان کی جونئیر ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان سے دیگر غیرملکی ٹیموں کو پاکستان آ کر کھیلنے کے لیے قائل کرنے میں آسانی ہو گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی موجودہ انتظامیہ کے بہتر فیصلوں کیوجہ سے قومی سطح کے مقابلوں کی تعداد اور معیار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ہاکی سرگرمیوں کی تعداد میں اضافے سے ملک بھر کے ہاکی پلئیرز کو صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع مل رہے ہیں۔ فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر سے ہاکی برادری کو بہت توقعات ہیں اب تک کے اقدامات حوصلہ افزا ہیں۔