پیرس، یوم دفاع کے سلسلہ میں تقریب، کیک کاٹا گیا
پیرس (صاحبزادہ عتیق) 51 ویں یوم دفاع کی تقریب پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میںہوئی۔ وطن کے دفاع کے لیے قربانی دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ دفاعی اتاشی ائر کموڈور نے کہا 1965ءکی جنگ ہماری تاریخ کا شاندار باب ہے۔ ملک کو دہشت گردی سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ سفیر معین الحق نے کہا کہ فوج کے جوانوں اور قوم کو قربانی دینے پر خراج عقیدت پیش کیا۔مہمان خصوصی سنیٹر پاسکل نے کیک کاٹا۔ تصویری نمائش بھی ہوئی۔