• news

یورپ میں القاعدہ کے دہشت گرد داعش کو تربیت دے رہے ہیں: رپورٹ

واشنگٹن (صباح نیوز) یورپ میں القاعدہ کے دہشت گرد داعش کو تربیت دے رہے ہیں،گذشتہ عشرے کے دوران القاعدہ کے دہشت گرد نیٹ ورکس کے یورپ میں داعش کے ساتھ منسلک دہشت گرد شاخوں کے آپس میں براہِ راست رابطے تھے، جس نے حالیہ ماہ کے دوران حملوں کا ایک سلسلہ جاری رکھا ہے۔ہنری جیکسن سوسائٹی لندن میں قائم ایک تحقیقی ادارہ ہے۔ اس کی ایک مطالعاتی رپورٹ میں یورپ میں القاعدہ سے منسلک نیٹ ورکس پر نظر ڈالی گئی ہے، جو 2000 کے اوائل کا دور ہے جب نیٹو کی قیادت والے اتحاد نے افغانستان کو فتح کیا، دولت اسلامیہ کے ساتھ منسلک حالیہ نیٹ ورکس کا انکشاف ہوا ہے،جن کے تانے بانے پیرس اور برسلز کے حالیہ دہشت گرد حملوں سے جا ملتے ہیں۔ کئی بار ایک ہی جیسے نام سامنے آئے۔
رپورٹ / القاعدہ

ای پیپر-دی نیشن