• news

آرمی چیف نے 7 دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق کر دی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف نے 7 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔ یہ دہشتگرد سنگین جرائم، معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ ان دہشتگردوں نے پولیس اور مسلح افواج کے اہلکاروں کو بھی قتل کیا۔ فرقہ وارانہ قتل و غارت بھی کیا۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلایا گیا۔ سزائے موت پانے والوں میں قاسم طوری، عابد علی اور دانش شامل ہیں۔ تینوں دہشتگردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر چملے کئے۔ ان دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔ سید جہانگیر حیدر اور ذیشان فرقہ وارانہ قتل و غارت میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں نے عدالت کے روبرو اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا۔

ای پیپر-دی نیشن