پاکستان اے کرکٹ ٹیم ہرارے چلی گئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) دورہ زمبابوے کےلیے پاکستان اے ٹیم ہرارے چلی گئی۔ پاکستان ٹیم 23 ستمبر سے 19 اکتوبر تک دورہ میں میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کے علاوہ دو چار روزہ میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی۔ قومی اے ٹیم کے سکواڈ میں زین عباس، جاہد علی، فرخ زمان، عمر امین، صہیب مقصود (کپتان)، سعد علی، سعود شکیل، احسان عادل، میر حمزہ تالپور، فہیم اشرف، عزیز اﷲ، غلام مدثر، محمد اصغر، شاداب خان، حیات اﷲ اور سیف اﷲ بنگش شامل ہیں۔پاکستان اے ٹیم کی مینجمنٹ میں کرنل (ر) نوشاد علی ٹیم منیجر، اعجاز احمد ہیڈ کوچ، سلیم جعفر اسسٹنٹ کوچ، یاسر ملک ٹرینر، عثمان ہاشمی انالسٹ اور محمد اسد فزیو شامل ہیں۔