• news

اینڈی مرے نے ڈیوس کپ کا فائنل نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی مخالفت کردی

لندن (سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ کے ٹینس سٹار اینڈی مرے نے ڈیوس کپ ٹینس ٹورنا منٹ کا فائنل نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی مخالفت کردی ۔ انہوں نے کہا کہ میں فائنل کے کسی دوسرے مقام پر کھیلنے کے حق میں نہیں ہوں ۔ انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں کو تیسرے ملک میں کھیلنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔انہوں نے تین دن کی بجائے دو دن میں فائنل کی تجویز دیدی ۔

ای پیپر-دی نیشن