• news

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کو سزا دینے کیلئے پوائنٹس سسٹم متعارف کرادیا

دبئی(سپورٹس ڈیسک )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں کو سزا دینے کیلئے پوائنٹس سسٹم متعارف کرادیا۔میچ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کھلاڑی کو پوائنٹس کی بنیاد پر سزادی جائے گی ۔ جس قدر پوائنٹس بڑھتے جائیں گے کھلاڑی کی سزا سخت ہوتی جائے گی ۔دوسالہ پیریڈ میں کھلاڑی کو پوائنٹس کی بنیاد پر سزا دی جائے گی ۔چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر جرمانہ کی سزا برقرار رہے گی ۔بار بار قوانین کی خلاف ورزی پر کھلاڑی کو معطل کیا جاسکے گا۔تمام کھلاڑی زیرو پوائنٹس سے شروع کرینگے ۔آئی سی سی نے ڈی آر ایس میں تبدیلی کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ ایل بی ڈبلیو میں وکٹ کو آدھی گیند چھونے پر ٹی وی امپائر کھلاڑی کو آﺅٹ دے سکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن