• news

عمران کی نااہلی، درخواست گزار پیش نہ ہوا، الیکشن کمشن نے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخوراست کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کمشن نے سماعت کی۔ درخواست گزار سماعت کے موقع پر پیش نہیں ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے الیکشن کمشن سے مہلت کی استدعا کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے لہٰذا الیکشن کمشن انہیں نااہل قرار دے۔ علاوہ ازیں کمشن نے بلوچستان اسمبلی کی سپیکر راحیلہ درانی کے خلاف سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کی طرف سے دائر درخواست مسترد کر دی۔ چیف الیکشن کمشن نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ خزانہ کمیٹی کی بے ضابطگیوں کا الیکشن کمشن سے کیا تعلق بنتا ہے جس کا مذکورہ وکیل کوئی جواب نہ دے سکے۔ الیکشن کمشن نے واضح کیا کہ خزانہ کمیٹی کی بے ضابطگیوں سے الیکشن کمشن کا کوئی تعلق نہیں بنتا۔

ای پیپر-دی نیشن