• news

پراسیکیوٹر کی تعیناتینہ ہونے پر عدالت برہمی ڈائریکٹر سی ٹی ڈی طلب

اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے پراسیکیوٹر کی عدم تعیناتی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ٹی ڈی سیل کے ڈائریکٹر کو طلب کر لیا، ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی۔جمعرات کوایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے کی ۔ تفتیشی افسر نے بتایا عدالتی احکامات سے متعلق اعلی حکام کو آگاہ کر دیا تھا مگر پراسیکیوٹر تعینات نہیں کیا گیا ، فاضل جج نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سی ٹی ڈی سیل کے ڈائریکٹر ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پراسیکیوٹر تعینات نہ کیا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ عدالت نے گرفتار تینوں ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی ، مزید سماعت چھ اکتوبر کو ہو گی۔
عمران فاروق کیس

ای پیپر-دی نیشن