لندن: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
لندن (این این آئی )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف برطانیہ میں بھی احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر شرکا نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بھارت کو خطے کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا میڈ یا رپورٹس کے مطابق لندن میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے لوگوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جس میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی گئی۔