ملتان: 25 ہزار حق مہر کی شرط نہ ماننے پر لڑکی والوں کا نکاح سے انکار، بارات واپس
ملتان (نوائے وقت رپورٹ) ملتان کی بستی شورکوٹ میں شادی خانہ بربادی بن گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق مظفر گڑھ سے آئی بارات دلہن کے بغیر واپس چلی گئی۔ لڑکے والے 25 ہزار روپے حق مہر کی شرط نہ مانے۔ حق مہر کی شرط نہ ماننے پر لڑکی والوں نے نکاح سے انکار کر دیا۔ لڑکے اور لڑکی والوں میں جھگڑا ہو گیا۔ لڑکے والوں نے دلہن کے رشتہ داروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ لڑکی والوں نے الزام لگایا ہے کہ باراتی دلہن چھوڑ گئے اور زیورات لے گئے ہیں۔ دلہن کے اہلخانہ نے احتجاج کیا اور بہاولپور روڈ بلاک کر دیا۔