• news

پشاور: فائرنگ سے وکیل اور اے این پی کے رہنما سمیت 2 بھائی جاں بحق خیبر بار کونسل کا آج ہڑتال کا اعلان

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں کوہاٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک بھائی وکیل تھا جو اے این پی کی تنظیم کا سیکرٹری جنرل تھا۔ گاڑی کو سڑک کنارے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ خیبر پی کے بار کونسل نے وکیل رہنما کے قتل پر آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اے این پی نے بھی قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن