چیف منٹسرز مانیٹرنگ فورس کے 950 اسسٹنٹس کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب کے محکمہ سکولز اےجوکےشن کے تحت کام کرنے والی” چےف منسٹرزمانےٹرنگ فورس “مےں شامل950 مانےٹرنگ اےنڈ اےوےلےوےشن اسسٹنٹس کو موجودہ تقاضوں کے مطابق تنخواہوں کا بہتر پےکےج دےنے کے حوالے سے سفارشات تےار کرنے والی خصوصی کمےٹی کا اجلاس آج سول سےکرٹرےٹ لاہور مےں اےڈےشنل چےف سےکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کی صدارت میں منعقد ہوا -اجلاس میں یہ سفارش وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا کہ 2004 ءمیں بطور مانےٹرنگ اےنڈ اےوےلےوےشن اسسٹنٹس 18 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر بھرتی کئے گئے ۔ریٹائرڈ جونیئر کمیشنڈ آفیسر کی تنخواہ میں 20 ہزار روپے ماہانہ اضافہ کر دیا جائے جبکہ چےف منسٹرزمانےٹرنگ فورس میں2012 ءتک بھرتی ہونے والے پاک فوج کے ریٹائرڈ جونیئر کمشنڈ آفیسر ز کی بنیادی تنخواہ میں 10 ہزار روپے فی ایم اینڈ ای اے اضافہ کر دیا جائے ۔